پشاور:بیرسٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز اور بدنام زمانہ پنجاب پولیس کی جانب سے ہمارے کارکنوں پر براہ راست فائرنگ کی گئی،پنجاب پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی بے تحاشا شیلنگ بھی کی گئی، جس کے باعث ہمارے کئی کارکنان زخمی ہوئے ہیں۔ مریم نواز اور ان کے آلہ کاروں سے براہ راست فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کا حساب لیا جائے گا، ہم نے ہر قسم کے ظلم اور فسطائیت کا مقابلہ کر کے پنجاب میں جاکر اپنا احتجاج ریکارڈ کراویا ہے جبکہ وزیر اعلی سردار علی امین گنڈاپور نے سرزمین پنجاب پر مظاہرہ بھی کیا اور کارکنوں سے مخاطب بھی ہوئے۔ کارکنوں کی طرف سے دبا تھا کہ پنڈی جا کر مظاہرہ ریکارڈ کروائیں گے، جس پر انہیں قیادت نے سمجھایا اور کہا کہ ہم دوبارہ کس بھی وقت پنجاب کا رخ کریں گے، پارٹی کی مرکزی قیادت کے فیصلے کے بعد کارکنوں کو واپسی کی ہدایت کی گئی