راولپنڈی:غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کا معاملہ، 10رکنی کمیٹی تشکیل جرائم Roze News
جرائم

راولپنڈی:غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کا معاملہ، 10رکنی کمیٹی تشکیل

راولپنڈی:غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کا معاملہ، 10رکنی کمیٹی تشکیل

راولپنڈی:غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کا معاملہ، 10رکنی کمیٹی تشکیل

راولپنڈی:راولپنڈی کے علاقے فوجی کالونی میں 18 سالہ لڑکی کو جرگے کے فیصلے پر غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے کے لیے 10رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔ سی پی او راولپنڈی نے مقدمہ کی تفتیش میں معاونت کے لیے 10رکنی ٹیم تشکیل دی، جس کی سربراہی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) راول ڈویژن راجہ حسیب کریں گے۔
ٹیم میں ڈی ایس پی سٹی اطہر شاہ، انسپکٹر ثنا اللہ، انسپکٹر علی عباس، انسپکٹر ناصر عباس بھی شامل ہیں، ٹیم میں راولپنڈی پولیس کی آئی ٹی کے ماہرین بھی شامل ہوں گے، ٹیم تفتیشی افسر کو مختلف اداروں سے بروقت معاونت یقینی بنائے گی۔ٹیم مختلف اداروں سے ٹیکنیکل ثبوتوں کی فراہمی بھی یقینی بنائے گی، ٹیم فرانزک سائنس لیبارٹری کو بھجوائے جانے والے سیمپلز کی بروقت رپورٹ کی فراہمی بھی یقینی بنائے گی۔
ٹیم ملزمان سے تفتیش میں حاصل معلومات کی روشنی میں مزید ملزمان کی بروقت گرفتاری یقینی بنائے گی۔

Exit mobile version