جرائم

رانی پور ، بچی فاطمہ کی ہلاکت ، ملزمہ حنا شاہ نے گرفتاری دیدی

رانی پور ، بچی فاطمہ کی ہلاکت ، ملزمہ حنا شاہ نے گرفتاری دیدی

رانی پور حویلی میں کمسن بچی فاطمہ کی ہلاکت کے کیس میں ملزمہ حنا شاہ نے پولیس کو گرفتار ی پیش کردی ۔ایس ایس پی کے مطابق حنا شاہ کو وویمن پولیس اسٹیشن خیرپور منتقل کردیاگیا ہے اور اسے آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔پولیس نے حنا شاہ کے والد فیاض شاہ کو تین روز قبل رانی پور سے گرفتار کیاتھا ۔14 اگست کو رانی پور کی حویلی میں دس سالہ ملازمہ بچی فاطمہ کی مبینہ تشدد سے ہلاکت ہوئی تھی ۔بچی فاطمہ کی موت سے قبل تڑپنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image