راجن پور میں محکمہ انسداد دہشتگردی کی انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کے دوران دو مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔ترجمان سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ سی ٹی ڈی ٹیم پہنچی تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی ، دونوں دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے ۔ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ تین دہشتگرد موقع سے فرار ہوگئے ، دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد ، اسلحہ اور ڈیٹونیٹر برآمد کیاگیاہے۔رپورٹس کے مطابق دہشتگر د خفیہ ادارے پرحملے کی منصوبہ بند ی کررہے تھے۔
راجن پور ، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

راجن پور ، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک