ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی بیٹی آرادھیابچن کی درخواست پر سماعت کے دوران دہلی ہائیکورٹ نے یوٹیوب چینل کیخلاف فیصلہ سنادیا۔گذشتہ رو ز گیارہ سالہ آرادھیابچن کی اپنی صحت سے متعلق جعلی خبریں نشر کرنے پر یوٹیوب چینل کیخلاف دائر کردہ درخواست پر سماعت ہوئی ۔دہلی ی عدالت نے یوٹیوب کو آرادھیابچن کی جعلی خبرپر مبنی ویڈیوز کو فوری طورپر پلیٹ فارم سے ہٹانے کا حکم جاری کردیا۔خیال رہے کہ آرادھیابچن کی صحت سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر کافی تعداد میں گردش کررہی ہیں والدین نے اس معاملے پر دہلی ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور درخواست کی کہ غلط معلومات پر مبنی ان ویڈیوز کو یوٹیوب سے ہٹانے کا حکم جاری کیا جائے۔