دنیا کو چین کی ترقی سے سیکھنا چاہیے، وزیراعظم شہباز شریف تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

دنیا کو چین کی ترقی سے سیکھنا چاہیے، وزیراعظم شہباز شریف

دنیا کو چین کی ترقی سے سیکھنا چاہیے، وزیراعظم شہباز شریف

دنیا کو چین کی ترقی سے سیکھنا چاہیے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے شینزن میں پاکستان چائنا بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شینزن کی ترقی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، دنیا کو چین کی ترقی سے سیکھنا چاہیے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے شینزن میں پاکستان چائنا بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بزنس کانفرنس میں آنے والے تمام نمائندوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، ہمیں ماضی کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھنا چاہیے، ماضی میں رہے تو آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات کو دنیا کے سامنے بہتر انداز میں پیش کریں، پاکستان کے پاس ہر قسم کے وسائل موجود ہیں، ہماری سب سے بڑی طاقت ہماری نوجوان افرادی قوت ہے، چین نے ترقی کے لیے فرسودہ طریقے ترک کر کے جدید طریقے اپنائے ہیں۔ اپنانے وزیراعظم نے کہا کہ آج پاکستان کی معیشت کا چین سے کوئی مقابلہ نہیں، پاکستان کرپشن پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کر رہا ہے، پاکستان میں کاروبار کو آسان بنانے کے لیے بزنس کونسل قائم کی، قائداعظم کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ملک کو ترقی دی۔

Exit mobile version