اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دنیا نے دیکھا کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے۔معرکہ حق میں شاندار کامیابی کی خوشی میں آج منائے جانے والے یوم تشکر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان پر حملہ کر دیا، بھارتی حملے میں معصوم اوربے گناہ پاکستانی شہید ہوئے۔
دنیا نے دیکھا کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے، جو طیارے بھارت کا غرور تھے اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں۔شاہینوں نے دشمن پر کاری ضربیں لگائیں، یہ ہمارا دندان شکن جواب تھا، بہادر افواج نے دشمن کوجواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا۔
وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا دشمن کے فوجی اڈے، اسلحے کے انبار اور ائیر بیسز دیکھتے ہی دیکھتے کھنڈرات بن گئے، بھارتی رافیل شاہینوں کے نشانے پر آئے اور اللہ کے فضل سے ناکام ہو گئے، قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔
دنیا نے دیکھا کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے، وزیر اعظم شہباز شریف

معرکہ حق کی تاریخی فتح کے بعد اب پاکستان کو مستحکم معیشت بنائینگے: شہباز شریف