اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نیعالمی چیلنجز سے نمٹنے سے متعلق مارگلہ ڈائیلاگ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز کا اجتماعی بصیرت اور دانش سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے، تیزی سے بدلتی دنیا کے تقاضوں کے پیش نظر ہمیں فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ فلسطین میں نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، عدم عالمگیریت کے باعث دنیا میں نئے اتحاد بن رہے ہیں، نئے اتحادوں نے اقوام متحدہ اور ڈبلیو ٹی او جیسے عالمی اداروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے،عالمی طاقتوں کے درمیان مقابلے سے ترقی پذیر ممالک متاثر ہو رہے ہیں۔
جنوبی ایشیا کو مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے، ہمیں مل کر خطہ کو ہر امن بنانا ہے، ہمارا مشن ملک میں عدل سے بھرپور معاشرہ، سماجی، معاشی اور معاشرتی ترقی ہے، ایسا ملک بنانا چاہتے ہیں جہاں سیاسی استحکام ہو۔
تازہ ترین
دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی، ہمیں خود کو بدلنا ہوگا: چیئرمین سینیٹ
- by web_desk
- نومبر 13, 2024
- 0 Comments
- 60 Views
- 1 ہفتہ ago
Leave feedback about this