خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر میں میری خیل پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے۔ خیبر پولیس کے مطابق حملے میں چوکی پر دستی بم بھی پھینکے گئے جس کے نتیجے میں ایک کار کو آگ لگ گئی۔خیبر پولیس نے بتایا کہ حملہ گذشتہ رات گئے کیاگیا، جس کے دوران جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشتگرد فرار ہوگئے خیبرپولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔