محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا نے صوبے میں سیاحوں کی آمد کی نو ماہ کی رپورٹ جاری کردی ۔محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کے مطابق تین ہزار 369 غیر ملکی سیاحوں نے سیاحتی مقدمات کی سیر کی جبکہ مجموعی طورپر ایک کروڑ گیارہ لاکھ سے زائد سیاحوں نے تفریحی مقامات کا رخ کیا۔محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال کی نسبت رواں سال بائیس لاکھ سٹھ ہزار 899 سیاح زیادہ آئے ہیں ۔محکمہ سیاحت کے مطابق غیر ملکی سیاحوں نے دیر اپر ،سوات ، چترال ، وادی ، کاغان اور ناران کا رخ کیا۔
 
				
 
						 
						
Leave feedback about this