تازہ ترین

خیبرپختونخوا کے حالات غلط پالیسیوں کی وجہ سے خراب ہوئے: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور

خیبرپختونخوا کے حالات غلط پالیسیوں کی وجہ سے خراب ہوئے: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور

پشاور:وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورپشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے حالات غلط پالیسیوں کی وجہ سے خراب ہوئے۔ہماری افغانستان کے ساتھ طویل سرحد ہے، عوام اور فورسز نے امن کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کیے، نوجوان نسل ہی ہمارا مستقبل ہے، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نجی سیکٹر کے تعاون کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی، طلبہ سے کہوں گا کہیں پر بریک نہیں لگانی، اپنی ڈگری سے دنیا میں اپنا لوہا منوائیں، سب سے زیادہ اپنے والدین اور اساتذہ کی عزت کرنی ہے، زندگی میں مقابلہ کرنا سیکھیں۔ایف آئی آرز بھی ڈگریاں ہی ہوتی ہیں، میرے اوپر 264 کے قریب ایف آئی آرز درج ہیں، اوورسیز پاکستانی یہاں کے نوجوانوں کی تعلیم اور دیگر شعبوں میں مدد دیں، ہمارا صوبہ پسماندہ نہیں، دنیا کے عظیم ترین لوگ ہمارے اس ریجن میں پیدا ہوئے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image