خیبرپختونخوا میں ٹیکس فری بجٹ دیں گے: علی امین گنڈاپور تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں ٹیکس فری بجٹ دیں گے: علی امین گنڈاپور

خیبرپختونخوا میں ٹیکس فری بجٹ دیں گے: علی امین گنڈاپور

خیبرپختونخوا میں ٹیکس فری بجٹ دیں گے: علی امین گنڈاپور

پشاور:وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ٹیکس فری بجٹ دیں گے۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بجٹ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی ہے، خیبرپختونخوا میں ٹیکس فری بجٹ دیں گے، عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، خیبرپختونخوا نے اب تک کوئی نیا قرضہ نہیں لیا، قرض ادائیگی کیلئے ڈیڑھ سو ارب مختص کر رکھے ہیں۔
صوبے میں میگا پراجیکٹس شروع کر رہے ہیں، ڈیرہ موٹروے پر کام جاری ہے۔ نوجوان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے بلا سود قرضوں میں مزید اضافہ کریں گے، صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی لگا رہے ہیں اور تعلیمی معیار کو اوپر لے جانا چاہتے ہیں۔

Exit mobile version