پاکستان

خیبرپختونخوا میں قدرتی وسائل کی نئی دریافت

خیبرپختونخوا میں قدرتی وسائل کی نئی دریافت

اسلام آباد:خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے خیبرپختونخوا میں قدرتی وسائل کی نئی دریافت کر لی گئی۔ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے مائننگ سیکٹر میں قدرتی وسائل کی دریافت کا دائرہ وسیع ہوگیا، قدرتی وسائل کی ترقی میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کا کلیدی کردار ہے۔
ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، حکومت کی معاونت سے او جی ڈی سی ایل کا ملک کے سب سے بڑے ایکسپلوریشن منصوبوں پر کام جاری ہے، او جی ڈی سی ایل کی جانب سے خیبرپختونخوا میں گیس کے اہم ذخائر دریافت کر لئے گئے۔دریافت شدہ ذخائر سے روزانہ گیس کی 2.14 ملین کیوبک فٹ تک پیداوار ممکن ہوئی، اس سے ملکی توانائی کی خود انحصاری میں اضافہ، توانائی بحران کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے مائننگ سیکٹر میں پیش رفت جاری ہے، مزید ذخائر کی تلاش کے امکانات روشن ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image