خیبرپختونخوا میں بھتہ واغواء کی وارداتوں پر پی ٹی آئی تاجروں کا عمران خان کو خط پاکستان Roze News
پاکستان

خیبرپختونخوا میں بھتہ واغواء کی وارداتوں پر پی ٹی آئی تاجروں کا عمران خان کو خط

اسمبلی کی تحلیل ہمارا آئینی حق ہے ادارے اپنی حدود میں رہیں،عمران خان

پشاور:خیبرپختونخوا میں بھتہ واغواء کی وارداتوں میں پی ٹی آئی تاجروں نے عمران خان کو خط لکھ دیا۔بھتہ کی کالز،گھروں پر دستی بم حملوں اور بدامنی کی صورتحال سے تاجر شدید پریشان ہیں۔انصاف ٹریڈرز ونگ سے تعلق رکھنے و الے تاجروں نے صوبے میں بے امنی پر چیئرمین عمران خان کو خط لکھ د یا۔خیبرپختونخوا میں بھتہ اور اغواء کی وارداتوں میں صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا۔رہنما انصاف ٹریڈ رز ونگ عاطف حلیم نے خط میں کہا کہ خیبرپختونخوا بالخصوص پشاور میں بھتہ وصولی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔حال ہی میں سابق وزیر حاجی جاوید اور سینیٹر ہدایت اللہ کے گھروں پر بم پھینکے گئے۔امن وامان کی صورتحال غیر تسلی بخش ہوگئی ہے،میرے اپنے والد کو بھتہ نہ دینے پر2016میں قتل کیا گیا۔خط میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت کے نوٹس میں لانے کے باوجود کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔پشاور کے شہری بھتہ اور اغواء کی وارداتوں پر پریشان ہیں۔گزشتہ دنوں علاقہ گلبہار میں کسٹم افراد کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کردیا گیا۔

Exit mobile version