تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں اس وقت دو حکومتیں ہیں: فیصل کریم کنڈی

خیبرپختونخوا میں اس وقت دو حکومتیں ہیں: فیصل کریم کنڈی

مردان :گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیر اعلی امیر حیدر ہوتی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک حکومت بشری بی بی اور دوسری وزیراعلی چلا رہے ہیں، آئین میں گورنر راج کی شق موجود ہے، صوبے میں ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگایا جائے۔
صوبائی کابینہ میں ایک وزیر زیادہ ہے اسے ڈی نوٹیفائڈ کرنا پڑیگا، ہماری نسلوں کو سنوارنے والے اساتذہ آج سڑکوں پر ہیں، صوبے کے پاس تنخواہوں اور پنشن کے لئے پیسے نہیں، 26 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر نہیں ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کو ریاست کے خلاف استعمال کیا گیا، قیدی جلسے جلوسوں سے نہیں عدالتوں سے رہا ہوں گے، باقی صوبوں میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جبکہ ہمارے ہاں صرف دھرنوں کے اعلانات ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image