شیخ رشید نے کہا ہے کہ خوشخبری سنانا چاہتاہوں کہ عدلیہ جیتے گی اور میرا پیغام ہے پندرہ جون سے پہلے فیصلے آئیں گے نیب کا مشکور ہوں کہ 190 ملین پاﺅنڈ کے کیس میں عمران خان کیساتھ فریق بنایا ، صرف مجھے یہ بتاﺅکس کیس میں مطلوب ہوں ۔انہوں نے کہا کہ پولیس کئی دنوں سے لال حویلی اور میری والدہ کے گھر پر چھاپے مار رہی ہے ۔ گھروں میں داخل ہوتے ہوئے خواتین کے اخترا م کو ملحوظ خاطر رکھیں سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے حالات بہت خراب ہیں میں نے ٹوئٹر کا استعمال ابھی شروع کیا تھا، مجھے نہیں معلوم تھا ٹوئٹر میں اتنی بڑی طاقت ہے ۔