توہین عدالت کیس میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی نااہلی کے بعد سینیٹر وزیر خواجہ فاروق قائم مقام وزیراعظم بن گئے ۔نئے وزیراعظم کے انتخاب تک خواجہ فاروق قائم مقام وزیراعظم کے فرائض سرانجام دینگے ۔صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے دستخط کرکے سمری بھجوادی ہے ۔دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے آج سپریم کورٹ آزا د کشمیر میں نااہلی کیخلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کو گذشتہ روز آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے فل بینچ نے توہین عدالت کیس میں وزارت عظمیٰ کیلئے نااہل قرار دیا تھا اور غیر مشروط معافی کی درخواست بھی مسترد کردی گئی تھی یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تنویر الیاس پر تقاریر میں ججوں کیخلاف دھمکی آمیز لہجہ اختیا ر کرنے کا الزام ہے ۔آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو توہین عدالت پر نااہل قرار یا گیا ہے ۔
Leave feedback about this