سعودی عرب اور یو ای ای سمیت خلیجی ریاستوں میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی اور مکہ میں مسجد الحرام میں عید کے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں 25 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی ۔یو اے ای ،قطر ترکی اور افغانستان میں بھی آج عید الفطر منائی جارہی ہے جبکہ برطانیہ اور یورپ میں اس بار بھی کمیونٹی منقسم ہے جہاں بعض مسلمان جمعہ کو اور دیگر ہفتے کو عید منائیں گے ۔ایران ، انڈونیشیا ،ملائیشیا ،سنگا پور ، آسٹریلیا ، برونائی جاپان ،فلپائن اور تھائی لینڈ میں بھی عید الفطر 22 اپریل کو ہوگی ۔
Leave feedback about this