پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات افشا ہونے سے امریکا کو اتحادیوں کے شدید ردعمل کا سامنا ہے جنوبی کوریا کی اپوزیشن نے جاسوس پر امریکا سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے ۔دستاویز کے مطابق امریکا نے جنوبی کوریا سے یوکرین کو اسلحہ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔دستاویزات کے مطابق جنوبی کوریا کو خدشہ تھا کہ یوکرین کو اسلحہ بھیجا تو انہیں روس کی ناراض مول لینا پڑےگی امریکی مطالبے پر جنوبی کوریا گولہ بارود پولینڈ کو بیچنے پر بھی غور کررہاتھاجسے یوکرین میں استعمال ہونا تھا دوسری جانب امریکا اور جنوبی کوریا کے وزرائے دفاع نے بعض دستاوزی من گھڑت قرار دیدی ہیں ۔ادھر مصر نے بھی روس کو ہتھیار دینے کے مبینہ منصوبے سے متعلق دستاویز کو مسترد کردیا ہے۔