خضدار : بلوچستان کے محکمہ انسداد دہشتگردی کے ایس ایچ او شربت خان عمرانی خضدار قومی شاہراہ میڈیکل کالج کے نزدیک دھماکے میں جاں بحق ہوگئے ۔ایس ایس پی خضدار نے کہا کہ ایس ایچ او خضدار انسپکٹر شربت خان عمرانی گھر سے دفتر کی طرف جارہے تھے کہ خضدار قومی شاہراہ کے قریب ان کی گاڑی میں دھماکہ ہوا ۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او خضدار شربت خان عمران دھماکے کے بعد موقع پر دم توڑ گئے تھے ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس ، سکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکوا جائے وقوع پر پہنچ گیا اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کررہے ہیں
خضدار قومی شاہراہ پر دھماکے میں ایس ایچ او جاں بحق

خضدار قومی شاہراہ پر دھماکے میں ایس ایچ او جاں بحق