خضدار میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق ونگو میں 2 پیٹرول گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے چار افراد کا تعلق پنجگور اور خضدار سے ہے۔حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں سے چاروں افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
Leave feedback about this