خسرہ کیسز میں 20 فی صد اضافہ صحت Roze News
صحت

خسرہ کیسز میں 20 فی صد اضافہ

خسرہ کیسز میں 20 فی صد اضافہ

خسرہ کیسز میں 20 فی صد اضافہ

واشنگٹن:عالمی ادارہ صحت کے مطابق پانچ برس سے کم عمر بچے خسرہ سے سب سے زیادہ متاثر پائے گئے۔ اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے میں سینئر ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈاکٹر نتاشہ کروکرافٹ نے 2022 اور 2023 کے درمیان یورپ میں کیسز میں 200 فی صد سے زیادہ اضافے کا دعوی کیا۔خسرہ وبائی امراض میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والی بیماری ہے۔ یہ متاثر فرد کے سانس، اس کی کھانسی یا چھینک سے بھی آسانی کے ساتھ پھیل سکتی ہے۔
یہ بیماری پورے جسم میں پھیلنے سے پہلے سانس کی نالی کو متاثر کرتی ہے جس کے سبب درجہ حرارت میں اضافہ، کھانسی، ناک کے بہنے اور جس پر دانوں کا سامنا ہوتا ہے۔کچھ نایاب معاملات میں خسرہ بینائی کے جانے، دماغ پر سوزش اور نمونیا جیسی پیچیدگیوں کا سبب ہو سکتا ہے جو مہلک ثابت ہوسکتی ہے۔

Exit mobile version