خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے قابل ضمان وارنٹ بحال رکھنے کی استدعا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے قابل ضمان وارنٹ بحال رکھنے کی استدعا

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے قابل ضمان وارنٹ بحال رکھنے کی استدعا

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے قابل ضمان وارنٹ بحال رکھنے کی استدعا

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت میں گیارہ بجے تک وقفہ کردیا۔عمران خان کیخلاف خاتو ن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے کی، سابق وزیراعظم کے وکلاء نے قابل ضمانت وارنٹ بحال کھنے کی استدعا کردی۔وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو سکیورٹی خدشات ہیں جان کو خطرہ ہے۔ ان سے سکیورٹی واپس لینے پر اسلا م آباد ہائیکورٹ نے بھی نوٹس جاری کیے۔جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے ابھی تک کوئی پیش نہیں ہوا، دیکھتے ہیں وہ کیا کہتے ہیں۔

Exit mobile version