خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان آج پیش نہیں ہوئے تو وارنٹ جاری کردونگا، جج تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان آج پیش نہیں ہوئے تو وارنٹ جاری کردونگا، جج

imran khan خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان آج پیش نہیں ہوئے تو وارنٹ جاری کردونگا، جج

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان آج پیش نہیں ہوئے تو وارنٹ جاری کردونگا، جج

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج نے ریمارکس دیئے کہ آج اگر عمران خان عدات نہیں آتے تووارنٹ جاری کردونگا۔عمران خان کیخلاف خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سول جج رانا مجاہد رحیم کی عدالت میں عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ پیش ہوئے۔ سکیورٹی خدشات کی بیاد پر عمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جج نے ریمارکس دیئے کہ آج اگر عمران خان نہیں آتے تو وارنٹ جاری کردونگا۔ عدالتی اوقات کے دوران عمران خان آج نا آئے ناقابل ضانت وارنٹ گرفتاری جاری کردونگا۔ عمران خان کو کیس کی کاپیاں دینے کیلئے عدالت نے آض طلب کررکھا ہے عمران خان کیخلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔

Exit mobile version