خاتون جج دھمکی؛ عمران خان کیخلاف کیس کے جیل ٹرائل کیلئے ہائیکورٹ کو مراسلہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

خاتون جج دھمکی؛ عمران خان کیخلاف کیس کے جیل ٹرائل کیلئے ہائیکورٹ کو مراسلہ

9مئی مقدمات؛ عمران خان کا پولی اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

9مئی مقدمات؛ عمران خان کا پولی اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد:خاتون جج دھمکی کے مقدمے میں عمران خان کیخلاف کیس کے جیل ٹرائل کے لیے جج نے ہائیکورٹ کو مراسلہ لکھ دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت سول جج محمد مرید عباس نے کی، جس میں انہوں نے کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کرنے کے لیے ہائیکورٹ کو مراسلہ لکھ دیا۔
سماعت کے دوران جج کے استفسار پر وکیل نے بتایا کہ یہ کیس آج لگا ہوا ہے۔ عدالت نے کہا کہ دو تین تاریخیں پہلے ہائیکورٹ کو لکھا تھا، اس کیس کا جیل ٹرائل کیا جائے لیکن ابھی تک ہائیکوٹ کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ جیسے ہی رپورٹ داخل ہوگی اس کیس کو مزید کسی تاریخ کے لیے ملتوی کردیں گے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Exit mobile version