اسلام آباد:وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے بیان پر ردعمل میںکہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش کررہے رہی ہے، موجودہ حکومت انہی کی بچھائی گئی معاشی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنارہی ہے۔پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدے کیے، پاکستان کی عالمی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نیاپنے دورحکومت میں معیشت کو تباہ کیا۔
پی ٹی آئی کے لوگ حقائق سے عاری ہیں، تحریک انصاف کے دورمیں پاکستان کے دوست ممالک سے تعلقات متاثر ہوئے، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے عوام کو مہنگائی، بیروزگاری اورغیر یقینی کی دلدل میں دھکیلا۔ اب پی ٹی آئی خود کو معصوم ظاہر کرنے کی کوشش کررہی ہے، بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا ذاتی انا، انتقام اور بیرونی مداخلت پر مبنی تھا، ان کے بیرونی ایجنڈے کا خمیازہ پورے ملک کو بھگتنا پڑا۔
حکومت پی ٹی آئی کی بچھائی معاشی بارودی سرنگیں ناکارہ بنا رہی ہے، طلال چوہدری

پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کر سکتا: طلال چودھری