اسلام آباد :حکومت نے کرپٹو کرنسی کی روک تھام کیلئے انٹرنیٹ پر کرپٹو کرنسی سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں حکام نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک اور وزارت آئی ٹی نے کرپٹو کرنسی پر کام شروع کردیا ہے ۔عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ پاکسان میں کرپٹو کرنسی کو کبھی بھی لیگل نہیں کیاجائیگا ،فیٹف نے بھی شرائط لگائی ہیں ، کرپٹو کرنسی کی اجازت نہیں دی جائیگی کرپٹو کرنسی مارکیٹ 2.8 ٹریلین ڈالر سے کم ہوکر 1.2 ٹریلین ڈالر رہ گئی ہے کرپٹو کرنسی ہائی رسک ہے جو صر ف ہوائی کرنسی ہے ، کرپٹو کرنسی میں فراڈ ہے پاکستان میں کبھی اجازت نہیں دی جائیگی