حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ایک بار پھر ٹیکس بڑھا دیے پاکستان Roze News
پاکستان

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ایک بار پھر ٹیکس بڑھا دیے

نئے سال پر پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

نئے سال پر پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ایک بار پھر ٹیکسز و اور ارجن بڑھا دیے۔دستاویز کے مطابق حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ علاوہ ازیں ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح 50 روپے سے بڑھا کر 55 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔پیٹرول پر لیوی کی شرح 60 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے جب کہ پیٹرول پر او ایم سی مارجن میں 47 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول پر فی لیٹر مارجن 7.41 روہے مقرر کیا گیا ہے۔ ڈیلر مارجن بھی 41 پیسے بڑھا دیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول پر ڈیلر مارجن 8 روپے 23 پیسے لیٹر مقرر ہوگیا۔

Exit mobile version