اسلام آباد: عمران خان نے کہاہے کہ حکمران الیکشن سے خوفزدہ ہیں اور ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں ، حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف گئے تو سب باہر نکلیں گے ۔ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ حکومت چاہتی ہے کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت اور فوج کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کی جائیں ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کے گھر پر حملہ ہوا ، جوڈیشل کمپلیکس میں انکے اغواءکا جو پروگرام تھا ، اس پر کہا گیا کہ اس کے پیچھے نامعلوم افراد ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے کہتے ہیں کہ اکتوبر میں الیکشن کرانے سے پاکستان کا کیا فائدہ ہے ؟ بتایا جائے کیا اکتوبر میں پیسے آجائیں گے اور سکیورٹی بہتر ہوجائیگی؟انہوں نے کہا کہ ہمارا انصاف کا نظام ہمیشہ طاقتور کیساتھ کھڑا ہوجاتاہے۔
حکومت نے عدالتی فیصلہ نہ مانا تو باہر نکلیں گے ، عمران خان

حکومت نے عدالتی فیصلہ نہ مانا تو باہر نکلیں گے ، عمران خان