نگراں حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے فی لیٹر پیٹرول پر لیوی کی فل شرح عائد کردی ہے ۔فی لیٹر پیٹرول پر پانچ روپے لیوی کی شرح بڑھائی گئی جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول پر 60 روپے لیوی عائد ہوگئی ۔اسی طرح ڈیزل پر 50 روپے لیوی عائد ہے ، دونوں مصنوعات پر لیوی 60 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کا خدشہ ہے ۔بجٹ میں لیوی بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی ،60 روپے سے زیادہ لیوی عائد کرنے کیلئے پارلیمنٹ سے منظوری لازمی ہے ۔نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ، پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کیاگیا ہے ۔