تازہ ترین

حکومت سازی کیلئے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان چھٹی نشست آج ہوگی

حکومت سازی کیلئے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان چھٹی نشست آج ہوگی

حکومت سازی کے معاملات طے کرنے کے لیے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی کمیٹیوں کا چھٹا اجلاس آج ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حکومت سازی کا معاملہ طے نہ ہوسکا، اس لیے مذاکرات کا پانچواں دور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔چھٹا اجلاس آج ہوگا، جس میں حکومت سازی سے متعلق معاملات طے پانے اور معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے (ن) لیگ کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے، پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل کرنے کے حوالے سے کچھ چیزیں طے ہوچکی ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image