اسلام آباد:حکومت، اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی سہولت کاری کیلئے تیار ہوگئے ایاز صادق نے مذاکرات کیلئے دروازے کھول دیئے۔حکومت اپوزیشن مذاکرات کیلئے میرا آفس اور گھر ہر وقت حاضر ، حکومت اپوزیشن میں تلخیاں ختم کرنے کے لئے مذاکرات ضروری ہیں۔سیاسی ایشوز سمیت کسی بھی معاملے پر مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، کل ایوان میں ہونیوالی بحث خوش آئند تھی۔
گزشتہ روز حکومت کی جانب سے اسمبلی کے فلور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی دعوت دی گئی تھی۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت ہر ایشو پر پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہے، پی ٹی آئی رابطہ کرے گی تو حکومت سیاسی ڈائیلاگ کیلئے تیار ہے، پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی حکومت کو مذاکرات کا پیغام بھیجے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ مذاکرات کی باضابطہ شروعات نہیں ہوئی، بات چیت کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے، گن پوائنٹ پر مذاکرات نہیں ہوسکتے، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی بندوق تان رکھی ہے۔