پشاور: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے ہائی کورٹ میں ضمانت کیس کی سماعت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بیشتر ساتھیوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ ہر ترمیم پر بحث ہونی چاہیے۔ حکومت نمبر پورے کرکے دکھائے پھر دیکھیں گے۔ مولانا کی جانب سے بار کونسلز کو آئینی ترمیم کا مسودہ دینے کی تجویز آئی ہے، جس کی ہم حمایت کرتے ہیں۔ایک ارب سے 3 ارب روپے تک ہمارے ارکان اسمبلی کو آفر دی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہآئینی کمیٹی کے اجلاس میں بار کونسلز کے نمائندوں کو بلانا چاہیے۔حکومت کے پاس آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے نہیں۔ ایوان میں نمبر پورے کرنا حکومت کا کام ہے۔ مجھے قومی اسمبلی کے اجلاس میں جانا ہے اور متعدد مقدمات مجھ پر درج کیے گئے ہیں۔حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو بیٹھ کر بات کرے، دھونس و جبر نہ کرے۔ شہباز شریف اور محسن نقوی بتائیں کیا وہ جبر و ظلم کررہے ہیں۔ اگر ظلم و جبر میں وہ ملوث نہیں تو چھپے ہاتھ کو عیاں کریں۔
Leave feedback about this