اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر پاکستانی نژاد حمزہ یوسف کے رشتہ دار غزہ میں پھنس گئے ۔حمزہ یوسف نے تصدیق کی ہے کہ ان کی ساس اور سسر گذشتہ ہفتے والدین سے ملے غزہ گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام نے انہیں جلد از جلد چھوڑنے کا حکم دیا ہے مگر غزہ میں شدید جنگ اور ناکہ بندی کی وجہ وہاں سے نکلنا ناممکن ہوچکا ہے ۔حمزہ یوسف نے مزید کہا کہ وہ نہیں جانتے ہمارے پیارے بچ پائیں گے یا نہیں ۔