لاہور: ن لیگ کے سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزار مریم نواز اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مریم نواز اور حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں لاہور سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حمزہ شہباز اور مریم نواز کے کاغذات نامزدگی آج جمع کروائے جائینگے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج ہی چار ماہ کے عرصے کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں، حمزہ شہباز انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینگے، جبکہ مریم نواز پہلے سے مختلف شہروں میں جاکر ورکر کنونشنز میں کارکنان کوموبلائز کررہی ہیں۔
حمزہ شہباز اور مریم نواز کا ہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

حمزہ شہباز اور مریم نواز کا ہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ