اسلام آباد:وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے حج درخواست گذاروں کو بڑی خوشخبری سنا دی 03 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار دے دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کے بیان کے مطابق 18 نومبر تا 03 دسمبر حج درخواستیں جمع کرانے والے تمام عازمینِ حج کو کامیاب قراردے دیا گیا۔ سپانسرشپ سکیم میں موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں بھی کامیاب قرار۔ وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے بیان میں کہا کہ دور دراز علاقوں میں حج درخواستوں کے داخلہ میں مشکلات کے باعث عازمینِ حج کی درخواست پر وصولی میں 7 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔
سرکاری حج سکیم میں درخواستیں اب 10 دسمبر تک نامزد بینکوں میں جمع کرائی جا سکیں گی۔ کوٹہ سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سمندر پار پاکستانی 10 دسمبر تک سپانسرشپ کی رقم لازمی جمع کروا دیں۔ سپانسرشپ سکیم میں موصول درخواست گذاروں کو بلا قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا۔ وزارت کی ویب سائٹ پر آن لائن پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے حج درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے۔ عازمینِ حج کو نئی ہدایات کے لیے پاک حج موبائل ایپ ڈاون لوڈ کر نے کا کہا گیا ہے
Leave feedback about this