جیل میں ناروا سلوک ، بانی پی ٹی آئی نے بھوک ہڑتال پر جانے کی دھمکی دیدی پاکستان Roze News
پاکستان

جیل میں ناروا سلوک ، بانی پی ٹی آئی نے بھوک ہڑتال پر جانے کی دھمکی دیدی

جیل میں ناروا سلوک ، بانی پی ٹی آئی نے بھوک ہڑتال پر جانے کی دھمکی دیدی

جیل میں ناروا سلوک ، بانی پی ٹی آئی نے بھوک ہڑتال پر جانے کی دھمکی دیدی

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھوک ہڑتال پر جانے کی دھمکی دے دی۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جیل میں ناروا سلوک پر بھوک ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پارٹی سے مشاورت کے بعد بھوک ہڑتال کی تاریخ دیں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے کل پارٹی رہنماں کو بلایا تھا انہیں نہیں ملنے دیا گیا، بانی پی ٹی آئی جیل میں اور رہنما جیل کے باہر 3 گھنٹے انتظار کرتے رہے۔ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات نہ ہونے پر پارٹی رہنماں کو ہدایات جاری کردِیں ساتھ ہی بانی پی ٹی آئی نے پارٹی راہنماں کو اندرونی اختلاف عوام میں لانے سے روک دیا۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے دونوں گروپس کو اختلافات ختم کرنے کیلئے گزشتہ روز جیل بلایا تھا۔

Exit mobile version