جیل جانے کو تیار ہوں،اس کا مجھے یامیری سیاست کو کوئی نقصان نہیں ہوگا،عمران خان تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

جیل جانے کو تیار ہوں،اس کا مجھے یامیری سیاست کو کوئی نقصان نہیں ہوگا،عمران خان

imran kahn جیل جانے کو تیار ہوں،اس کا مجھے یامیری سیاست کو کوئی نقصان نہیں ہوگا،عمران خان

جیل جانے کو تیار ہوں،اس کا مجھے یامیری سیاست کو کوئی نقصان نہیں ہوگا،عمران خان

اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے کہ میں جیل جانے کو تیار ہوں، گرفتاری کی کوشش سے وہ وعدے پورے کیے جارہے ہیں جو نواز شریف سے کیے گئے، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کئی گھنٹوں سے زمان پارک پرموجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے، اس صورتحال میں برطانیہ نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں جیل جانے کو تیار ہوں جیل جانے سے مجھے یا میری سیاست کوکوئی نقصان نہیں ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ میری گرفتاری کی کوشش سے وہ وعدے پورے کیے جارہے ہیں جونواز شریف سے کیے گئے، نوا ز شریف خود دوبار ملک سے ڈر کے فرار ہوئے ہیں،

Exit mobile version