جوڈیشل کمیشن ، پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو ارسال تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

جوڈیشل کمیشن ، پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو ارسال

جوڈیشل کمیشن ، پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو ارسال

جوڈیشل کمیشن ، پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو ارسال

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے میں پیش رفت ، قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو ارسال کردیے گئے۔ سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینٹر شبلی فراز کی ایڈوائس پر جوڈیشل کمیشن کے لیے حکومتی اور اپوزیشن بنچوں سے سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور شبلی فراز کی نامزدگیوں کو رجسٹرار سپریم کورٹ کو ارسال کرنے کی ہدایت کر دی

۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی سپریم جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ کر پارلیمانی جماعتوں کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کردی۔ قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مسلم لیگ ن کے شیخ آفتاب کو نامزد کیا گیا 26 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد جوڈیشل کمیشن میں پانچ اراکین پارلیمنٹ کو شامل کیا گیا ہے اور تمام نامزدگیاں سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دی گئیں۔ پارلیمنٹ سے بھجوائے گئے ناموں میں حکومت اپوزیشن کی برابر کی نمائندگی ہے ۔

Exit mobile version