دنیا

جنوبی کوریا کے آرمی چیف پر فرد جرم عائد

جنوبی کوریا کے آرمی چیف پر فرد جرم عائد

سیول: جنوبی کوریا کے آرمی چیف سمیت گرفتار 2 فوجی افسران پر بغاوت کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کر دی گئی۔ آرمی چیف پارک آن سو اور لیفٹیننٹ جنرل کواک جونگ کیون پر بغاوت اور طاقت کے غلط استعمال کے الزامات کے تحت حراست میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
جنوبی کوریا کے آرمی چیف پارک آن سو اور لیفٹیننٹ جنرل کواک جونگ کیون کو استغاثہ نے تحقیقات کے دوران حراست میں لیا تھا۔جنوبی کوریا کے صدر نے گزشتہ ماہ ملک میں مارشل لا نافذ کر دیا تھا مگر اسی روز پارلیمنٹ کی جانب سے مارشل لا کے خلاف ووٹ دیئے جانے پر انہوں نے مارشل لا اٹھانے کا اعلان کر دیا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image