جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن،2خود کش حملہ آوروں سمیت11دہشتگرد ہلاک پاکستان Roze News
پاکستان

جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن،2خود کش حملہ آوروں سمیت11دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن،2خود کش حملہ آوروں سمیت11دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن،2خود کش حملہ آوروں سمیت11دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں آپریشن کے دوران11دہشتگردوں کو ہلاک کردیا،جن میں خود کش حملہ آور بھی شامل تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے ضلع وانا میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی اور دہشتگردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔سکیورٹی فورسز کے پہنچنے پر دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈر حفیظ اللہ عرف تور حافظ اور2خود کش حملہ آوروں سمیت11دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

Exit mobile version