جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران چار دہشتگرد مارے گئے جبکہ چھ جوان بھی شہید ہوئے، جنوبی وزیرستان کے علاقے عثمان منڈا میں پاک فوج نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشگرد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران چھ جوان شہید ہوئے جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کردی گئیں ۔