پاکستان

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ عراق ، اہم ملاقاتیں ، تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ عراق ، اہم ملاقاتیں ، تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عراق کے وزیر اعظم اور وزیر دفاع سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دفاعی تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سرکاری دورے پر عراق میں موجود ہیں جہاں ان کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عراقی وزیراعظم محمد شیعہ السودانی کیساتھ ساتھ وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ملاقاتوں میں سلامتی، دفاعی تعاون اور موجودہ علاقائی صورتحال سمیت دلچسپی کے اہم شعبوں پر تبادلہ خیال ہوا، فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے اور دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو عراقی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر چاق و چوبند فوجی دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، عراقی قیادت نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور عراقی سول و عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image