اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے کہ جنر ل باجوہ کو شہباز شریف بہت پسند تھے، وہ سمجھتے تھے شہباز شریف بہت بڑا ذہین ہے عمران خان نے ویڈیو خطاب میں کہا کہ جنرل باجوہ نے فیصلہ کیا میں پسند نہیں اور پھر مجھے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد کی پوری کوشش تھی مجھے ٹریپ کرکے قتل کردیں یہ نامعلوم افراد کوئی الیکشن نہیں چاہتے اس لیے انتشار چاہتے ہیں سابق وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف نے جس جلدی سے فیصلہ کیا، صرف عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کیلئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عدالتی اصلاحات کی ضرورت ہے، ہم سب چاہتے ہیں کہ عدالتی اصلاحات ہوں۔عمران خان نے کہا کہ انہیں غلط کام کرنے ہوتے ہیں یہ کبھی آزاد عدلیہ نہیں آں ے دینگے یہ کبھی عدلیہ کو آزاد نہیں دیکھنا چاہتے۔
Leave feedback about this