رہنما اے این پی امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ جنات کی مدد سے ایک پارٹی اقتدار میں آئی تھی جو دوحصوں میں تقسیم ہوگئی ۔امیر حیدر ہوتی نے کہاکہ ملکی مسائل کا حل وزیراعظم بننا نہیں ، بے امنی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہے۔امیر حیدر کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کاالزام لگانیوالے حساب کتاب کرلیں ،پھر ہمیں چور کہیں۔انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے میں بجلی چار روپے یونٹ بن رہی ہے اور ہی بجلی چالیس روپے ہمیں واپس ملتی ہے ۔امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ ہمیں بجلی چالیس روپے میں دینے والی اصلی چور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک ملک میں دو مختلف پیمانے ہوں پختونوں کی سرزمین پر مزید جنگ برداشت نہیں کرینگے
Leave feedback about this