پاکستان

جمہوریت اور قانون کی حکمرانی, صدر , وزیر اعظم کا پختہ عزم کا اعادہ

جمہوریت اور قانون کی حکمرانی, صدر , وزیر اعظم کا پختہ عزم کا اعادہ

اسلام آباد: پاکستان کے صدر اور وزیراعظم نے جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے اپنے پختہ اور غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔
جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم کو درپیش موجودہ چیلنجز کا حل ایک متحرک اور فعال جمہوری عمل میں مضمر ہے۔ ضروری اصلاحات کرنے اور اجتماعی طور پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر نے واضح کیا کہ مصنوعی ذہانت عوامی انتظامیہ کی شفافیت، جوابدہی اور کارکردگی کو بڑھانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔
آصف زرداری نے جمہوریت کے تحفظ، عوامی تحفظات کو دور کرنے اور عوامی شرکت کے لیے پالیسیوں کی تشکیل کو یقینی بنانے میں پاکستانی پارلیمنٹ کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
دوسری جانب اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام اور فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا آئینی اقدار، جمہوریت اور انسانی حقوق کی پاسداری کا عزم غیر متزلزل ہے، جمہوری اقدار کا نفاذ ہمارے قومی طرز عمل کا عکاس ہے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ ایک منصفانہ، مساوی اور جامع عالمی معاشرے کے قیام کے لیے کوششیں کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image