تازہ ترین

جلسے کیلئے تیاری مکمل ، مطالبات پورے نہ ہونے تک واپسی نہیں ہوگی: علی امین گنڈاپور

جلسے کیلئے تیاری مکمل ، مطالبات پورے نہ ہونے تک واپسی نہیں ہوگی: علی امین گنڈاپور

پشاور :وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری تیاری پہلے ہی مکمل تھی ، بہترین طریقے سے تیاری کررہے تھیاور اب بھی تیاری جاری ہے، اس بار بھی دیکھیں گے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ایجوکیشن کے ساتھ سپورٹس میں حصہ لینا اچھی بات ہے، آپ قوم کے وہ باشعور بچے ہیں جو ملک کو تبدیل کرینگے، ایک دفعہ سندھ گیا دوسری مرتبہ پنجاب پولیس نے سندھ پولیس کے حوالے کیا۔ہماری بچیاں ہمارا اثاثہ ہے ان پر زیادہ خرچ کرو، امید کرتا ہوں ایسے ایونٹس یہاں ہوتے رہیں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا بانی پی ٹی آئی کا ایک ویژن ہے،جو بھی کام کرتے ہیں اگلی بار اس سے بہتر کریں، بانی چیئرمین کے وژن کے مطابق ہر کام اچھا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد احتجاج کی فائنل کال دے دی ہے ، اس حوالے سے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانء پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پورے پاکستان نے نکلنا ہے، انہوں نے نے فائنل کال دے دی ہے اور 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا کہا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image