پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کچھ بھی کر لے ہم ڈی چوک پہنچیں گے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حواس باختہ جعلی حکومت نے ڈی چوک کنٹینر پہنچانا شروع کر دیئے ہیں، جعلی حکومت کچھ بھی کر لے ہم نے ڈی چوک پہنچنا ہے، علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں خیبر پختونخوا کا قافلہ ڈی چوک پہنچے گا۔ جعلی حکومت پولیس گردی کی حماقت نہ کرے، پچھلی بار وزیراعلی خیبرپختونخوا نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا، علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہاتھوں یرغمال پنجاب پولیس کو چھڑوایا اس بار پولیس گردی کی غلطی کی تو ذمہ دار خود ہوں گے۔ مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان ڈی چوک احتجاج کے لئے پرجوش ہیں، رکاوٹیں پرجوش نوجوانوں کے جذبے کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوں گی، مینڈیٹ چور حکومت کو زمین بوس کرنے کا فیصلہ کن رانڈ شروع ہو چکا ہے۔