ملک بھر میں جشن میلا د النبی آج انتہائی عقیدت واحترام اور مذہبی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے ،ملک بھر میں سجاوٹ کی گئی ہے آج نعتیہ محافل ، سیرت النبی کانفرنسز کا انعقاد او ر ریلیاں نکالی جائیں گی ۔جشن صبح بہاراں کاآغاز بارگاہ رسالت میں ہدیہ درود وسلام اجتماعی دعاﺅں سے ہوا ۔شہر کی مساجد گلیوں چوراہوں کو انتہائی خوبصورتی سے رنگ برنگ کے برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے شہر بھر میں گنبد خضرا کی تصاویر پینا فلکس ، اونچی عمارتوں پر نعلین مبارک کے نقش مبارک لگائے گئے ہیں ۔