جس کے نام کیساتھ پی ٹی آئی ہو ان کو تکلیف شروع ہوجاتی ہے ، کنول شوذب پاکستان Roze News
پاکستان

جس کے نام کیساتھ پی ٹی آئی ہو ان کو تکلیف شروع ہوجاتی ہے ، کنول شوذب

جس کے نام کیساتھ پی ٹی آئی ہو ان کو تکلیف شروع ہوجاتی ہے ، کنول شوذب

جس کے نام کیساتھ پی ٹی آئی ہو ان کو تکلیف شروع ہوجاتی ہے ، کنول شوذب

کنول شوذب نے کہا ہے کہ جس کے نام کے ساتھ پی ٹی آئی ہو ان کو تکلیف شروع ہو جاتی ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنول شوذب نے کہا کہ کل میری پارٹی رکنیت کینسل کرنے کے حوالے سے خبریں چلیں، اگر ہمیں سیٹیں ملیں تو مجھے فارم دوبارہ سے جمع کرانے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ایس آئی سی اور پی ٹی آئی ایک ہی جماعت ہے، جیسے پی پی پی اور پی پی پی پی ایک ہی جماعت ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ کنول شوذب کا نام اسی الیکشن کمیشن نے 2018 میں بطور رکن اسمبلی نوٹیفائی کیا، سردار کہنے پر چیف جسٹس صاحب کو اعتراض ہوتا ہے، سابق رکن اسمبلی کا نام غلط پکارا جائے، وٹ ایور کہہ دیا جاتا ہے، میرا نام کنول شوذب ہے وٹ ایور نہیں ہے۔کنول شوذب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا امتیازی سلوک واضح نظر آتا ہے، الیکشن کمیشن اپنے رویے پر نظرثانی کرے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ راجہ ریاض کو تو آمد ہوتی ہے کہ اگست میں ہی بتادیا کہ 13 جنوری کو کیا فیصلہ آئے گا، الیکشن ایکٹ میں موجود ہے ایک امیدوار اپنے 4 کاغذات جمع کروا سکتا ہے۔

Exit mobile version